پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے14اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر118رنز بنالیے۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا،جنوبی افریقہ نے مقررہ20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر192رنز بنائےتھے۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز کی جانب سے اوپنر ہینڈرکس اور کلوایت نے 26 رنز کا آغاز فراہم کیا، کلوایت 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان فاف ڈو پلیسی78،ہینڈرکس 74رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مورس ایک اور وان در ڈوسن صفر پرآئوٹ ہوئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی۔ کپتانی کے فرائض شعیب ملک سرانجام دے رہے ہیں۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق آل راؤنڈر معمولی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا، امید ہے کہ محمد حفیظ دوسرے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
قومی ٹیم فخرزمان، بابراعظم،طلعت حسین، محمد رضوان،شعیب ملک،آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف،حسن علی اور شاہین شنواری پرمشتمل ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف 4 میں سے 3 ٹی ٹونٹی سیریز جیت چکا ہے۔