جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 193 رنز کا ہدف دیا،جس کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پرصرف 186رنز ہی بناسکی۔
پاکستانی اننگ کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد حسین طلعت 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے پہلے کیپ ٹاؤن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 192رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے عثمان شنواری کامیاب ترین بولر رہے،انہوں نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔