بلوچستان کے ضلع لورالائی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع لورالائی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی کے 50کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔