کراچی پولیس نے سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریامیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں گٹکے اور چھالیہ برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریامیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکے اور چھالیہ سے بھری ہوئی گاڑی پکڑلی ۔
پولیس نے گاڑی میں موجود تینوں افراد کو گرفتارکرکے تھا نے منتقل کردیا جبکہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی،پولیس نے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔