سابق وزیرخزانہ احسان الحق پراچہ انتقال کرگئے ،مرحوم کی نمازجنازہ 3 بجے اداکی جائےگی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے،مرحوم کی نماز جنازہ 3 بجے بھیرہ میں ادا کی جائے گی۔
احسان الحق پراچہ سینیٹر،رکن قومی اسمبلی اورصوبائی وزیررہے ،احسان الحق پراچہ اسلام آباد،راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے صدربھی رہے ہیں ۔
مرحوم احسان الحق پراچہ سابق ایم این اے ہارون احسان پراچہ کے والد اور سابق ضلع ناظم سرگودھا انعام الحق پراچہ وسابق ایم پی اے مرحوم انوارالحق پراچہ کے بڑے بھائی پی ٹی آئی کے رہنما حسن انعام پراچہ و سابق سٹی ناظم بھیرہ عزیزالحق پراچہ کے تایا تھے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ مرحوم احسان الحق پراچہ کے والد فضل الحق پراچہ آل انڈیا لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر اور بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔