(فوٹو فائل)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج جوہانسبرگ میں  کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان فف ڈوپلیسز سیریز کے اگلے دونوں میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت شعیب ملک ہی کریں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کہتان سمیت 2 تبدیلوں کا امکان ہے جبکہ پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ جبکہ شاہینوں نے غلطیوں پر قابو پانے اور دونوں میچ جیت کر مسلسل بارہویں سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا عزم ظاہر کردیا ہے۔