امریکا میں کئی دن سے جاری موسلادھاربارشوں نے تباہی مچادی ہے،سرد موسم میں شدید بارشوں کےباعث موسم جان لیواہوگیاہے۔ کئی ریاستوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ سرحدوں پر بارڈرفورسز اور کسٹم کی مدد کیلئے مزید فوجی بھیجنے کاحکم دیدیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکا میں جان لیوا سردی کے بعد تیز ہواؤں اور بارش کا طوفان ریاست کیلی فورنیا میں پہنچ گیا جس کے بعد کیلی فورنیا کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
درجنوں امریکی ریاستوں میں کئی دن سے جاری موسلادھاربارشوں نے تباہی مچادی ہے،سرد موسم میں شدید بارشوںکےباعث موسم جان لیواہوگیاہے۔
تیز بارش کے بعدبننے والے کیچڑ کے سبب مختلف ریاستوں کے اہم شہروں کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بندکردی گئی ہیں۔مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔
دوسری طرف واشنگٹن اور اوریگن میں بارش کے ساتھ برف باری کاسلسلہ بھی جاری ہےجس نےمشکلات میں دہرا اضافہ کردیا ہےجبکہ امریکا کے مغربی علاقوں میں منگل سے ایک بار پھر سرد ہواؤں کے ساتھ برف باری کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
امریکی صدر ٹرمپ موسم کے خراب تیوردیکھتے ہوئے انتظامیہ کی درخواست پر امریکا میکسیکو سرحد پر مزید ہزاروں فوجی بھیجنے کاحکم دیدیا ہے۔
نئے بھیجے جانے والے فوجی سرحدپرتعینات امریکی کسٹمزاور بارڈر فورس کی خراب موسم میں مددکریں گے،مزید فوجی بھیجے جانے کے بعدامریکی سرحد پر مجموعی فوجیوں کی تعداد چار ہزار سےتجاوز کرجائےگی.