یوم کشمیر پرلندن، ٹوکیو،برسلز،دوشنبے اور کابل میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا
لندن میں مظاہرین نے کامن ہائوس پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی،کشمیریوں پر مظالم بند کرنے اور انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق آزادی دینے کا مطالبہ کیا۔
یوم کشمیر کے موقع پر ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔
اس موقع پر کمیونٹی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے جاپانی حکومت ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پہلی بار کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے دارالامان میں خواتین نے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر کی آزادی کے حق میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کی آہ و بقا اور سسکیوں کو آج برطانوی ہاؤس آف کامن کے اجلاس میں بھی سنا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم ناروے اور برطانوی پارلیمان نے خصوصی شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔
نہتے کشمیریوں کی سسکیاں آج اراکین برطانوی ہاؤس کامن نے بھی سنیں۔ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم ناروے اور برطانوی پارلیمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
شرکا اجلاس نے کشمیریوں کی حالت زار پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے اقدامات کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos