گٹکااورماوا بنانے کی فیکٹری سیل۔ 2ملزمان گرفتار،لاکھوں کامال ضبط

کراچی پولیس نے کراچی کے علاقے اللہ داد گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرکےگٹکااورماوا بنانے کی فیکٹری سیل کردی جبکہ 2ملزمان کوگرفتارکر لیاگیا ہے۔

ایس ایس پی ملیرکےمطابق گٹکااورماوا بنانے کی فیکٹری سیل کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا ہےجبکہ لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا خام مال اور مشینری برآمد ہوئی ہے جسے ضبط کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان گٹکاتیارکرکے شرافی گوٹھ اورمضافاتی علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان عمران اورآصف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔