(فوتو فائل)

فیس بک میسنجر پر بھی بھیجے گئے پیغامات واپس لینا ممکن

واٹس سیپ کے بعد اب فیس بک مسنجر کی جانب سے بھی ایپلیکیشن میں انسینڈ (Unsend) فیچر شامل کردیا گیا ہے۔ صارفین میسنجر کے نئے ورژن میں یہ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

اب صارف کسی بھی میسج کو سلیکٹ کر کے (Remove) پر ٹچ کر یں، ایپلیکیشن کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ یہ پیغام آپ صرف  اپنے لئے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں یا تمام افراد کے لئے، جس کے بعد آپ صرف اپنے لئے بھی میسج ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور تمام افراد کے لئےبھی۔

لیکن اس فیچر کی ایک اہم بات یہ ہے کہ جہاں واٹس ایپ پر صارفین کے پاس اپنے میسج تمام افراد کے پاس سے ڈیلیٹ کرنے کے لئے ایک گھنٹے کا وقت ہوتا ہے وہیں میسنجر میں آپ اپنے میسج صرف دس منٹ کے وقت میں ہی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، ایک بار دس منٹ گزر جانے کے بعد آپ اپنے میسج سامنے والوں کی نظروں سے نہیں ہٹا سکتے۔

فیس بک نے اس فیچر پر کام آخری سال اپریل میں شروع کیا تھا جب فیس بک کی جانب سے یہ بات تسلیم کی گئی تھی کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے گئے پیغامات فیس بک کی جانب سے خفیہ طور پر ڈیلیٹ کئے گئے تھے۔ جس کے بعد فیس بک نے وعدہ کیا تھا کہ یہ فیچر اب صرف فیس بک کے افسران کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے تمام صارفین کے لئے ہوگا اور فیس بک نےیہ فیچر میسنجر استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لئے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد فیس بک کی جانب سے تقریبا 9 ماہ پہلے کیا گیا وعدہ اب پورا کر دیا گیا ہے۔