بھارت کی دو ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 92تک پہنچ گئی اور اب بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اترکھنڈ میں دو مختلف واقعات میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور ابتدائی فرانزک رپورٹس سے ظاہر ہوتا کہ تقریبات میں استعمال ہونے والی شراب غیرمعیاری تھی۔
پولیس حکام نے 92 افراد کی ہلاکت کے بعد شراب کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیرمعیاری شراب کی سپلائی روکنے میں ناکامی پر 12 پولیس اہلکاروں سمیت 35 افراد کو معطل کردیا۔