افغانستان میںموجود امریکی فوج نے کہا ہے کہ فوری طورپرامریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی اور نہ ہی امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔
افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ کہنا تھا کہ ابھی افغانستان سے جانے کاکوئی حکم نہیں ملا ہے اور نہ ہی ہماراایسا کوئی ارادہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہماری سپورٹ افغان سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یہی کہا ہے کہ ابھی ہم افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔
کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے بھی بتایا ہے کہ پہلے سب کچھ طے ہوگاجس کے بعد جانے کافیصلہ کیا جائےگا۔
انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ ہمارے مشترکا مفادات ہیں۔