وارسا میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف بلائی گئی کانفرنس ناکام ہوگئی۔
وارسا میں بلائی گئی ایران مخالف کانفرنس میں یورپین وزیرخارجہ سمیت فرانس،جرمنی ،اسپین کےوزرا ئےخارجہ بھی نہیں آئے۔
امریکی وزیر خارجہ اور نائب صد ر کی موجودگی کے باوجود یورپ بائیکایٹ پر ہے۔
دوسری جنگ کے بعد پہلی دفعہ یورپ نے امریکا کی بات ماننے سے انکار کردیا ہے۔
یورپین یونین نے کہا کہ یورپ ایران پر پابندیوں کو نہیں مانتا،فلسطین نے کہا کہ ایران مخالف کانفرنس کا حصہ نہیں بن سکتے۔
روس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی موجودگی نے امریکا کی ڈیزائن کردہ کانفرنس کو بے نقاب کردیا ہے۔