وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے لیکن رول بیک کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم 2ماہ کے اندر ہوگی،بے نامی جائیدادضبط کرنے کا طریقہ کار طےکر لیا گیاہے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حکومت،اپوزیشن کےنیب قانون سےمتعلق متفقہ نکات کی پہلےمنظوری دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ شاہراہ دستور پر میرا کوئی اپارٹمنٹ نہیں،ون کانسٹی ٹیوشن ایونیواپارٹمنٹ کیس میں وزیراعظم کاوکیل تھا۔