لاہور کے جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہےکہ نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت کی ہے جس کے لیے انہیں دوائیں دی گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا جناح اسپتال میں آج دوسرا روز ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نوازسمیت نواز شریف کے اہلخانہ آج سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جناح اسپتال آئیں گے جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بھی جناح اسپتال آمد متوقع ہے۔
جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے بتایا کہ آج نوازشریف کی ایکو کی جائے گی، اسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر نواز شریف کوایم آر آئی کےجنرل اسپتال لے جایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت کی ہے جس کے لیے انہیں دوائیں دی گئی ہیں۔