متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما عامرخان نے فاروق ستار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کون فاروق ستار ،میں کسی فاروق ستار کو نہیں جانتا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہناتھا کہ ہم وفاقی حکومت کاحصہ ضرورہیں مگر ان سےتحفظات بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی رضاعابدی قتل کیس پربات کرنا قبل ازوقت ہے،تفتیش جاری ہے،علی رضاعابدی کے قتل میں ملوث مجرموں اوراکسانےوالوں کوبھی گرفتارکیاجائے۔
ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ فاروق ستار کےتحفظات ایم کیوایم کے حوالے سے دور ہوجائیں گے،جس کے جواب میں ایم کیوایم رہنما عامر خان کا کہناتھا کہ کون فاروق ستار ،میں کسی فاروق ستار کو نہیں جانتا۔