مچھ میں کالی کھانسی کی وبا سے 4 بچے جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں کالی کھانسی کی وبا سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد زیرعلاج ہیں۔

بلوچستان کے علاقے مچھ اور گرد و نواح میں کالی کھانسی کی بیماری نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے جس کی زد میں درجنوں بچے آگئے ہیں۔مچھ کے سرکاری ہسپتال میں کالی کھانسی کی وبا کا شکار 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ متعدد بچے زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات کی بدولت کالی کھانسی کے مریضوں کی بڑی تعداد نے نجی ہسپتالوں اور کلینکس سے رجوع کررکھا ہے۔