فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کانگو کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

کراچی میں کانگو کا  ایک اورمریض انتقال کرگیا۔
ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق2 روز قبل تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی۔

کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا یہ دوسرا شخص تھا جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھا اس سے قبل اورنگی ٹاؤن کی 35سالہ رہائشی کانگو وائرس سےانتقال کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں عوام الناس کو مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ہڈیوں اور پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا کانگو کی علامات ہیں۔