ایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس ’’ فاتح‘‘ نامی آبدوز کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کرلیاہے۔
نجی ٹی وی نے ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایاہے کہ ایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس ’’ فاتح‘‘ نامی آبدوز کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کرلیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی ساختہ ’’فاتح‘‘ آبدوز کو ایک خصوصی تقریب میں بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے، تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔
بحری سرنگوں اورکروزمیزائل سے لیس فاتح آبدوز 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوراس کے ذریعے میزائل فائرکیے جاسکتے ہیں۔