بھارت خود حملے کراکے الزام پاکستان پرلگاتاہے، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ کشمیر میں واقعے سے پوری دنیامیں بھارت کاچہرہ بے نقاب ہوا، بھارت خود حملے کراکے الزام پاکستان پرلگاتاہے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ دہشتگردی واقعے سے پاکستان کااور کسی ریاستی ادارے کاتعلق نہیں ،یہ بھارت کی تاریخ ہے کہ جو بھی واقعہ ہووہ بی جے پی سرکار اور آر ایس ایس کے ڈرامے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں واقعے سے پوری دنیامیں بھارت کاچہرہ بے نقاب ہوا، بھارت خود حملے کراکے الزام پاکستان پرلگاتاہے، اگربھارت نے غلطی کی تو اسے بھگتے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب  نے کہا کہ اس طرح کی سوچ وہی لیڈر دے سکتا ہے جس کی سوچ سیمنٹ سریا سے ہٹ کر ہو اور جس کا پرچی پکڑ کر سانس خشک نہ ہوتی ہو۔ پاکستان کا لیڈر وہ ہے جس کا دل کارخانوں کی بجائے عوام کیلئے دھڑکتا ہے، وزیراعظم نےآج پوری دنیاکوپیغام اور بھارت کو تحقیقات کی دعوت دی ہے۔