پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نےپاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح کردیا پاکستان دہشت گردی کےخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیا کے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہو یا جنگ 20 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔