چین نےبھارت کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں،علاقائی امن وسلامتی ،پاک بھارت مستحکم تعلقات پربہت انحصار ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امیدہےدونوں ملک تحمل سےکام لیتےہوئےمذاکراتی راہ اختیار کرینگے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان ،سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوش ہے،سی پیک،بیلٹ اینڈروڈمنصوبے میں علمبردارکی حیثیت رکھتی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سی پیک میں تیسرےفریق کی شمولیت پرپہلےہی فریم ورک طےپاچکاہے،چین تیسرےفریق کوشامل کرنےکیلیےہرقسم کے مشاورتی عمل کیلیے تیار ہے۔