بھارت کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی بھارتی حکومت کی کوشش ناکام ہو گئی ۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوتے ہی بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی انتہا پسندوں اور ان کے متعصب میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے لیکن بھارت کو ایک ٹکا تک نہیں ملا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے،دورے کی خاص بات یہ ہے کہ دورے سے متعلق جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ذکر تک بھی نہیں جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے پاکستان کا نام نہ لے کر غداری کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کیخلاف کوئی بات بھی نہیں سنی اور مودی حکومت کے اعلامیے کو بھارتی عوام کیلیے مایوس کن قرار دیدیا ہے ۔
اس سے قبل انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں کہا گیا کہ محمد بن سلمان نے راشٹرپتی بھون میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میرے بڑے بھائی اور میں ان کا چھوٹا بھائی ہوں ، میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتاہوں
تاہم ان خبروں کے بعد اچانک بھارتی میڈیا نے رخ بدلا اور اپنی حکومت کیخلاف برس پڑا ہے
واضع رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جس دوران تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے تاہم اس کے بعد وہ واپس سعودی عرب گئے اور وہاں سے گزشتہ شب دورہ بھارت پر پہنچے تھے۔