وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ۔فائل فوٹو
وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ۔فائل فوٹو

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز، حساس اداروں کے سربراہ اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے غور کیا جائے گا اور حکام دفتر خارجہ کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے جب کہ بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔