بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی عمارت میں آگ لگنے سے58 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں کیمیکل کا گوادم اور پلاسٹ کا سامان موجود تھاجس کی وجہ سے آگ فوراًبھڑکی اورپھیلتی چلی گئی۔ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی، عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق آگ سے جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور امدادی کارروائیوںکوتیز کردیاگیاہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق آگ پرانا ڈھاکہ کے چاک بازار کی عمارت میں لگی ہے، آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام ہیں۔عمارت مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہے۔