فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب افسران کی گرفتاری کیلیے چیئرمین نیب سے اجازت لینا لازمی قرار

قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب کی پیشگی اجازت لازمی قرار دیدی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نیب کے ریجنل دفاتر گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے افسران کی گرفتاری سے پہلے چیئرمین نیب سے منظوری لیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی گرفتاری سے متعلق نیب کے تمام ریجنل دفاتر کو نوٹیفکیشن کے ذریعے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔