واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان صورت حال انتہائی خطرناک ہے،دونوں ممالک کےدرمیان اس صورتحال میں بہت مسائل ہیں اور ہم چاہتےہیں کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی ختم ہو۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کافی بہتر ہوئے ہیں ، پاکستان سےتعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہترہوئے ہیںاور بہت جلد پاکستانی حکام سےملاقاتوں کاامکان ہے۔کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ بہت سےلوگ مارےگئےہیں،ہم چاہتےہیں یہ رکے۔