ریحام خان کےپاکستان میں داخلے پرپابندی کی قراردادجمع

پنجاب اسمبلی میں ریحام خان کے ملک میں داخلے پرپابندی کی قراردادجمع کرا دی گئی، قراردادتحریک انصاف کی سیمابیہ طاہرنے جمع کرائی۔

قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کابھارتی چینل کوبیان سراسرجھوٹ ہے،ریحام خان منصوبے کے تحت پاکستان کیخلاف مہم چلارہی ہے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریحام خان کاپاکستان میں داخلہ ممنوع قراردیاجائے۔

واضح رہے کہ ریحام خان وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں اور پلواما حملے پر انہوں نے انڈین چیلنجز کو پاکستان مخالف بیان دیئے ہیں جس پر لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔