برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے لبنانی تنظیم حزب اللہ پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔
برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ مشرق وسطی کے حالات کو مستقل غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور بطور وزیر داخلہ برطانوی شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا میری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے عسکری ونگ اور ان کی سیاسی جماعت میں فرق کرنا اب مشکل ہے، اس لیے پوری تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Today I’ve announced the banning of three groups – including Hizballah. We will continue to outlaw terrorist organisations that threaten our safety & securityhttps://t.co/KMuYXmmu39
— Sajid Javid (@sajidjavid) February 25, 2019
ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ، انصار السلام اور مغربی افریقہ کی تنظیم جماعت نصرالسلام و المسلمین (جے این آئی ایم) کا کارکن بننا اور ان کی حمایت کرنا جرم ہو گا اور اس جرم پر 10 سال سے زیادہ قید کی سزا ہو گی۔
ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ حزب اللہ پر پابندی کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے اور برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد یہ قانون جمعے سے نافذالعمل ہو جائے گا۔