ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے تاہم استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔جوادظریف نےاستعفےکا اعلان سوشل میڈیا پرکیاہے۔
ترجمان ایران حکومت کے مطابق جواد ظریف کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں انہوں نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی نےجوادظریف کےاستعفےکی توثیق نہیں کی۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق جواد ظریف عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء کے جوہری ڈیل کا اہم ترین کردار تھے۔