بھارتی میڈیا کے بلند و بانگ دعوؤں پر بھارتی وزارت دفاع لائن آف کنٹرول بھارتی کارروائی سے لاعلمی نکلی ،بھارتی وزارت دفاع کا کہناہے کہ اسے ایل او سی پر کارروائی کا کوئی علم نہیں ۔
بھارتی میڈیا نے وزارت دفاع کا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی علم نہیں۔
ترجمان بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی الزامات کاکوئی علم نہیں کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلافورزی کی ۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔