بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹ کا پول غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نےپول کھول دیا۔
بھارتی حکومت اوراس کا میڈیا پاکستان مخالفت میں اتنا اندھا ہوگیا ہے کہ اسے اپنے پیروں میں لگی آگ ہی نظرنہیں آرہی، پلوامہ حملے کے بعد ابھی ٹماٹر والا معاملہ تھما نہیں تھا کہ بھارتی میڈیا کو اپنی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جُھنجُھنا مل گیا۔ رات کے اندھیرے میں بھارتی جنگی جہاز سرجیکل اسٹرائیک کا خواب آنکھوں میں سجائے آزاد کشمیر کی فضائی حدود میں داخل ہوئے لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہین چوکنا ہوئے بیٹھے ہیں۔ ابھی وہ سرحدی حدود میں گھسے ہی تھے کہ مسلح افواج نے انہیں دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
پاکستان کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی سورما اتنے حواس باختہ ہوئے کہ انہوں نے اپنا بارودی مواد خالی جگہ پر ہی پھینک کر پتلی گلی سے نکلنے میں عافیت جانی۔
ادھر غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرزنے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھول دیا،عینی شاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ علی الصبح دھماکے کی آواز سنی جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے کچھ درخت گرے اور ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق 25 سال کے محمد اجمل دھماکے کے بعد اس جگہ پر پہنچے تھے۔