بن قاسم میں قتل کی گئی دس سالہ بچی خدیجہ ۔ دوسری جانب وہ ٹینکی جس میں سے لاش ملی
بن قاسم میں قتل کی گئی دس سالہ بچی خدیجہ ۔ دوسری جانب وہ ٹینکی جس میں سے لاش ملی

دس سالہ بچی تشدد کے بعد چھت پر ٹینکی میں پھینک دی گئی

کراچی کے علاقے بن قاسم میں 10 سالہ بچی کو تشدد کے بعد چھت پر بنی پانی کی ٹینک میں پھیکک دیا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بن قاسم میں مارشنگ یارڈ ریلوے کالونی میں پیش آیا۔ بچی کی شناخت 10سالہ خدیجہ الکبریٰ ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں اور لاش گھر کی تیسری منزل پر بنی پانی کی ٹنکی سے ملی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خدیجہ گھر سے لاپتہ تھی جس کی تلاش جاری تھی۔ اس دوران تین منزلہ گھر کی چھت پر بنی پانی کی ٹینکی سے لاش ملی۔

خدیجہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔

بچی  کی لاش ملنے پر ورثا میں کہرام مچ گیا۔