تھانہ نصیر آباد کی حدود محلہ نصیر آباد میں ایک ہی گھر میں دوسرا واقعہ ایک بہو قتل دوسری آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی جسے علاج کیلئے روالپنڈی کی ایک اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق دو روز قبل قتل ہونے والی 23 سالہ رابعہ شادی شدہ تھی جبکہ اسی گھر میں کھنہ پل سے ایک رہائشی لڑکی بھی مقتولہ کے خاوند کے بڑے بھای وقار شاہ کے گھر شادی شدہ تھی۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ رابعہ بی بی کو جب تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا اس کو سب بات کا علم تھا جب کہ زخمی لڑکی کے والدین بچی کو طلاق ہوجانے کے ڈر سے کاروائی کرنے سے گریزاں تھے۔
ذرائع کے مطابق دو روز قبل قتل ہونے والی رابعہ کے کیس میں انکے خاوند رضوان کو ملزم نامزد کیا گیاہے۔