بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کی برتری کا بلواسطہ اعتراف کرلیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حالیہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر رافیل طیاروں کی ڈیل کامعاملہ نکال لیا اور ٹی وی چینل کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان دنوں ملک میں بہت شور اٹھ رہا ہے اور ایک سوال اٹھ رہا ’رافیل کی کمی پورے ہندوستان نے محسوس کی ہے، اگر ہمارے پاس رافیل طیارہ ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی‘۔
اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی رافیل ڈیل سے متعلق تنقید پر مودی نے جواب میں کہا کہ رافیل ڈیل کو آج بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس سے بھارت کا نقصان ہورہا ہے۔