امیرقطر نےپاکستان کی طرف سے  بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کی تعریف کی۔ فائل فوتو
امیرقطر نےپاکستان کی طرف سے  بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کی تعریف کی۔ فائل فوتو

وزیراعظم عمران خان اورامیر قطر کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورامیر قطر کےدرمیان ٹیلیفونک  گفتگو ہوئی،امیرقطر نےپاکستان کی طرف سے  بھارتی جنگی قیدی پائلٹ کورہا کرنے کی تعریف کی۔

ترجمان نے کہا کہ امیرقطر نےکشیدگی کم کرنےکےوزیراعظم عمران خان کےاقدامات کوسراہا اورامن کیلیےہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

اس سے قبل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر رابطہ کر کے دہشت گردی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس میں ہندوستان کے شریک ہونے کے سلسلے میں گفتگو کی۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قطر کے امیر تمیم سے ہونے والی بات چیت میں حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی دینے پر ان کی قیادت اور رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔