مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو نے کیا تھا۔فائل فوٹو
مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو نے کیا تھا۔فائل فوٹو

بھارتی جارحیت کے خلاف برسلز میں کشمیریوں کا مظاہرہ

بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کو یورپین عوام تک پہنچانے کی غرض سے  برسلز میں مظاہرہ کیا گیا۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے دفتر کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو نے کیا تھا۔

اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی جارحیت ، وزیر اعظم مودی کی جانب سے دی گئی جنگ کی دھمکیوں، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو طاقت کے ذریعے دبانے کی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

جبکہ دوسری طرف اس مسئلے کے حل کے حوالے سے دنیا کی جانب سے عدم دلچسپی نے بھی دو ایٹمی قوتوں کو ایک دوسرے کے مقابل لا کھڑا کیا ہے۔