گلیڈی ایٹرز 6 کامیابیاں حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔فائل فوٹو
گلیڈی ایٹرز 6 کامیابیاں حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔فائل فوٹو

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9وکٹوں کے نقصان پر180رنز بنائے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز زیادہ اچھا آغاز نہ دے سکے اور شین واٹسن 15 رنز بناکر پٹیل کی گیند پر فہیم اشریف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد اور نئے آنے والے بیٹسمین اعظم خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 38 رنز جوڑکر ٹیم کا اسکور 62 تک پہنچایا، اس موقع پر اعظم خان فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ دینے روسوؤ میدن میں اترے اور برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے مجموعی اسکور میں 46رنز کا اضافہ کیا، روسوؤ 17 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

عمر اکمل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن جب ان کا انفرادی اسکور 27 رنز ہوا تو عماد بٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

دوسری جانب احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی، وہ 46 گیندوں پر 73 رنز بناکر پویلین لوٹے،براوو بغیر کھاتہ کھولے جبکہ کپتان سرفراز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز نے صرف 5 گیندوں پر 15 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 180 تک پہنچانے میں مدد دی۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف نے 4، عمادبٹ نے 3 جبکہ سمیت پٹیل اور ظفر گوہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔