بھارت میں الیکشن کی وجہ سے کوشش کی جارہی ہے کہ جذبات کو ابھارا جائے ۔فائل فوٹو
بھارت میں الیکشن کی وجہ سے کوشش کی جارہی ہے کہ جذبات کو ابھارا جائے ۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے امید چھوڑ دی۔محبوبہ مفتی

سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ بدقسمتی سے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں نے امید چھوڑ دی ہے جس طر ح پلوامہ میں ایک 22سالہ بچے نے خود کش حملہ کرکے بہت خوفناک مثال قائم کردی ہے۔

محبوبہ مفتی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بہت اچھے اشارے مل رہے ہیں پہلے ابھی نندن کو واپس بھیجا گیا ، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی یہ اچھے اشارے ہیں لیکن ابھی بات چیت کا وقت نہیں ہے کیونکہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے کوشش کی جارہی ہے کہ جذبات کو ابھارا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر جنگ کے دہانے پر پہنچتے پہنچتے واپس آرہاہے اور آیا بھی ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھارت میں نئی حکومت آنے کے بعد بات ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جموں کشمیر کی تمام پارٹیاں سوائے بی جے پی کوچھوڑ کر مذاکرات کی بات کررہی ہیں،حریت کانفرنس کے ساتھ بھی ہم کئی باتوں پر اتفاق کرتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ  ہم جموں کشمیر میں امن بحال کرنے کیلیے ہر قربانی دینے کیلیے تیار ہیں جس طر ح پلوامہ میں ایک 22سالہ بچے نے خود کش حملہ کرکے بہت خوفناک مثال قائم کردی ہے ۔
 ان کاکہنا تھا کہ اس معاملے کو بہت ہی سنجیدگی سے لئے جانے کی ضرورت ہے ۔