امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاک بھارت کشیدگی کو دوبارہ بڑھاوا دے سکتے ہیں۔
امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی عسکریت پسندی اور بھارتی اینکرز جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں لیکن دوسری جانب حالیہ کشیدگی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک مدبر ہونے کا ثبوت دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور انتہا پسند ہندو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں جبکہ ادھر نریندر مودی نے کشمیریوں پر ظلم کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کے ہاتھوں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔