امریکا سے مذاکرات ختم ہوگئے، دو ایشوز پر بات ہوئی، طالبان

دوحہ میں امریکا سے مذاکرات کے اختتام پرافغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکاکےساتھ مذاکرات کا حالیہ دور ختم ہو گیا۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کادور 25 فروری سے 12 مارچ تک جاری رہا،مذاکراتی دورمیں فریقین کے درمیان 2 ایشوز پربات ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہونے والے مذاکرات میں آئندہ دورکیلئے ایشوزطے پائے تھے،ایشوزغیرملکی افواج کے انخلا، افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق تھے۔مذاکرات کے دوران دونوں معاملات پراہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں وفودپیشرفت سے متعلق اپنی قیادت کوآگاہ کریں گے،آئندہ مذاکراتی دورکااعلان دونوں وفودکی مشاورت سے کیاجائےگا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں جنگ بندی کاکوئی معاہدہ نہیں ہوا۔