ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔
ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔

برازیل کے اسکول میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک۔17 زخمی

برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ17 زخمی ہوگئے ۔

بین لااقوامی خبرایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ راول برازیل اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

مقامی ٹی وی کے مطابق بچوں کے اہل خانہ ساؤپاؤلو کے گنجان آباد علاقے میں قائم راول برازیل اسکول کے باہر شدید پریشانی کے عالم میں کھڑے تھے۔

اسکول میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر اور سیکیورٹی سروسز کے عہدیداروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ 12 دسمبر 2018 کو برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی تھی۔