فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر امرتسر پہنچ گئے

کرتار پور راہداری مذاکرات کیلیے بھارت میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ امرتسر پہنچ گئے، پاکستانی وفد آج امرتسر پہنچے گا۔

سید حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے بآسانی پاکستان پہنچنے کیلیے کرتارپور راہداری کھولنا چاہتا ہے۔

امرتسر ائیرپورٹ پہنچنے پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا منصوبہ پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سکھ افراد راہداری کے ذریعے بآسانی پاکستان تک پہنچیں، کرتارپور راہداری مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کی بھارتی حکام سے ملاقات کل ہوگی۔

کرتارپور راہداری سے پاکستان جانے کیلیے ویزہ استثنیٰ کے معاملے پر بھی آج کی ملاقات میں بات ہوگی۔