ویلنگٹن : کرائسٹ چرچ حملے کے بعدنیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک گفتگو میں لاجواب کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے پوچھا کہ امریکا آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟جس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے انہیں مشورہ دیا کہ امریکا تمام مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کرے۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔جبکہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد جہاں ایک طرف پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں نے اس عمل کی مذمت کی لیکن دوسری جانب امریکی صدر نے اس حوالے سے افسوس کے بجائے ٹوئٹر پر ایک لنک شیئر کیا جو حملے کی خبر سے متعلق تھا ۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعے کے دس گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا اور قتل عام کی مذمت کی۔