’’ہم ایک ہیں۔ یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے‘‘ وزیراعظم نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعہ پر کہا ہے کہ ’’ہم ایک ہیں۔ یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے‘‘۔ یہ بات انہوں نے شہید افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے لکھی،

نجی ٹی وی کے مطابق تعزیتی کتاب میں دستخط کے موقع پر گورنر جنرل بھی ان کے ہمراہ تھیں، انہوں نے اپنے اثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل اور ہمارے احساسات کرائسٹ چرچ کے غمزدہ خاندانوں، تمہارے ساتھ ہیں۔ ’’ہم ایک ہیں، یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے‘‘

دوسری جانب حملے کا نشانہ بننے والی مساجد کے قریب پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، پھول رکھنے والوں میں ہر مذہب اور قوم کے افراد شامل ہیں۔