مطالبات کی منظوری کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت محکمہ صحت پنجاب کی خواتین نے مال روڈ لاہور پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔
لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا ہے۔ دھرنا دینے والی لیڈی ورکرز نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے،ر دیگر سرکاری ملازمین کی طرح مراعات دینے، اسکیل اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دیا
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے لاہورمیں مال روڈ کے فیصل چوک کو چاروں اطراف سے بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے اور عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔