سیکیورٹی فورسز نے4 ماﺅ باغیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے4 ماﺅ باغیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔فائل فوٹو

چھتیس گڑھ میں بم دھماکہ سے ایک بھارتی اہلکار ہلاک۔5زخمی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی دھماکے میں بھارت کی ریزرو فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڑا کے علاقے ارون پور میں ریزو فورس کی 231 ویں بٹالین اور ریاستی پولیس کا یونٹ گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے ساتھ ہی ماﺅ باغیوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی،واقعہ شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا جس میں ایک جوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باسٹر میں ایک کارروائی کے دوران 4 ماﺅ باغیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضع رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریزو فورس پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔