کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 5 فائر ٹینڈر اور واٹر بورڈ کے 10 باؤزر کی مدد لی گئی۔
آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ بجھانے کے دوران 2 فائیرفائٹر جھلس گئےہیں۔