نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جینسڈا آرڈن نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کا آغاز اسلام و علیکم سے کیا اور حملہ آور کا نام نہ لیا صرف دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند کہہ کر مخاطب کیا۔
جیسنڈا آرڈن نے دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔