ہتھوڑوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا ۔فائل فوٹو
ہتھوڑوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا ۔فائل فوٹو

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں 4 مساجد پر حملے

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں شرپسندوں نے رات گئے 4 مساجد پر حملہ کر کے ان کے شیشے توڑ دیے، مسلمانوں نے حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شرپسندوں نے رات گئے مساجد پر حملے کیے جن میں ہتھوڑوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا تھا تاہم واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے وٹن روڈ اسلامک سنٹر پر حملہ کیا اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ امام مسجد کے مطابق سات کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے پولیس نے مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد سے برمنگھم میں پولیس نے اپنی پٹرولنگ اور سیکیورٹی بڑھا دی تھی جب کہ مذکورہ علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں آباد ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو نیوزی لینڈ میں دہشت گردوں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔